راچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے معروف مذہبی سکالر مولاناطارق جمیل سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں کامیابی کےلئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کے مایہ ناز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے
خصوصی ملاقات کی ہے۔ سرفراز احمد نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر کی۔ اس دوران سرفراز احمد نے مولانا طارق جمیل سے ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔اس دوران مولانا طارق جمیل نے سرفراز احمد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی ورلڈکپ میں فتح کیلئے ضرور خصوصی دعا کریں گے۔ ملاقات کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ ہر صورت پاکستان لائیں گے اور قوم کو عید کا تحفہ دیں گے۔ دوسری جانب ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں ٹھیک جا رہی ہیں۔ دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔









