Wednesday January 22, 2025

پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان کا بھرپور فائٹ بیک میچ اور سیریز کا نتیجہ سامنے آگیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیانےپانچویں ون ڈے میں پاکستان کے بھرپور فائٹ بیک کے باوجود کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ ینگروز نے چوتھی بار پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو کلین سویپ کیا ہے۔پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 328 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم مقررہ 50 اوورز

میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنا پائی۔ پاکستان کی جانب سے سیریز میں دوسری بار سنچری سکور کرنے والے حارث سہیل ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے 129 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے۔ کپتان عماد وسیم 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اوپنر شان مسعود 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عمر اکمل نے 43رنز سکور کیے۔

FOLLOW US