Wednesday January 22, 2025

دنیا بھر میں مشہور معروف مسلمان کرکٹر کو اغوا کر لیا گیا ، 3لاکھ ڈالرادا نہ کرنے پر قتل کردیے جانے کا اعلان ۔۔بہت بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور معروف مسلمان کرکٹر کو اغوا کر لیا گیا ، 3لاکھ ڈالرادا نہ کرنے پر قتل کردیے جانے کا اعلان ۔۔بہت بڑی خبر ۔۔چند روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے اغوا ہونے والے افغانستان کے کم عمر ترین افغان کھلاڑی کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ ’اگر اغواکاروں کو مطلوبہ رقم فراہم نہ کی گئی تو یہ پہلے میری انگلیاں کاٹیں گے اور پھر مجھے قتل کر دیں گے‘

۔ اغوا کاروں نے احمد قریشی جسے افغانستان میں چھوٹا راشد خان بھی کہا جاتا ہے کو چند روز قبل ننگرہار سے اغوا کر لیا تھا۔احمد قریشی افغانستان کا کم عمر ترین کرکٹ سٹار ہے جس کی عمر 10 سال ہے اور اسے افغانستان کے بہترین کھلاڑی راشد خان سے تشبیہ دی جاتی ہے کہ احمد قریشی اگلا راشد خان بنے گا کیونکہ اس میں راشد خان والی صلاحیتیں موجود ہیں۔ لیکن کچھ اغواکاروں نے احمد قریشی کو اغوا کر لیا ہے اور اب 3 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں یہ رقم نہ دی گئی تو وہ کرکٹ سٹر کو قتل کر دیں گے۔ افغان نائب وزیر خارجہ جنرل خوشال سادات نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اگر اغواکاروں نے احمد قریشی کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا اور جلد رہا نہ کیا تو افغان حکومت اغواکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی اور ان پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا جائے گا۔

FOLLOW US