Wednesday January 22, 2025

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا کپتان معروف ملک میں گرفتار۔۔ وجہ انتہائی شرمناک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکن کرکٹ ٹیم کا کپتان معروف ملک میں گرفتار۔۔ وجہ انتہائی شرمناک ۔۔۔ سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دمتھ کرونارتنے کو کولمبو میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کیم طابق سری لنکن کپتان شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی سے ایک اور گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں

آئیں اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے،کرونارتنے کو صبح پانچ بجکر 40منٹ پر بوریلا میں گرفتار کر لیا گیا تھا جہاں بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا اور انہیں جلد عدالت میں پیش ہونا پڑ سکتا ہے۔اس واقعہ کے کرونارتنے کے پیشہ ورانہ کیریئر پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جہاں سری لنکن کرکٹ واقعے کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ممکنہ طور پر سزائے سنائے جانے کا امکان ہے۔بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونارتنے بورڈ کے کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑی جن کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ضروری کارروائی کے لیے انکوائری کی جائے گی۔

FOLLOW US