Friday November 7, 2025

پانچواں ون ڈے میں آسٹریلیا نے پا کستان کو جیت کیلئے اتنا ہدف دیدیا جتنا باقی 4 میچو ں میں نہ دےسکا

دبئی: سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 328 رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی کے اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کےپانچویں اور آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، کینگروز بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر

327 رنز بنائے۔ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے ٹیم کو 134 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم ایرون فنچ 53 رنز بنانے کے بعد عثمان شنواری کا شکار بن گئے جب کہ عثمان خواجہ 98 رنز پر آؤٹ ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹسمین شان مارش 61، میکسویل 70 ، اسٹوئینس 4، ہینڈزکومب 8 اور کیرے صفر پر پویلین لوٹے، بیہرینڈوف 6 اور رچرڈسن 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے سب سے زیادہ 4 اور جنید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حسنین کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر ناتھن کاولٹرنائل کی جگہ جیسن بینڈروف کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے آسٹریلیا کو سیزیز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔