Wednesday January 22, 2025

پاکستانی ٹیم نے سریزکیاہاری آئی سی سی نے بھی نظریں پھیرلیں ،قومی ٹیم کوبڑاجھٹکادیدیا

دبئی (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلواوور ریٹ کے باعث جرمانہ کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔ اس حوالے سے آئی سی سی نے اپنے بیان میںکہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوورکم کیاجس پرپاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کومیچ فیس کا10فیصدجرمانہ کیاگیا،جبکہ کپتان عمادوسیم کو میچ فیس کا20فیصدجرمانہ کیاگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز کے مسلسل چوتھے میچ میں شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے عابد علی اور محمد رضوان کی سنچریاں بھی قومی ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں اور پاکستان کو چوتھے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

FOLLOW US