Friday November 7, 2025

کروڑوں پاکستانیوں اور بھارتیوں کی پسندیدہ شخصیت کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر بڑا بریک تھرو ۔۔ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم! کروڑوں پاکستانیوں اور بھارتیوں کی پسندیدہ شخصیت کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر بڑا بریک تھرو ۔۔ اعلان کر دیا گیا ۔۔۔پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جب تک فٹ ہوں، ذمہ داری نبھاتا رہوں گا، سابق آئی سی سی امپائر اسٹیو بکنر کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے میرے 3 میچ باقی ہیں۔علیم ڈارایل سی سی اے میں شیڈول قومی ڈیف کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ علیم ڈارکا مزید کہنا تھا انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میرا پانچواں عالمی کپ ہوگا۔