لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے کےلئے اپنی کارکردگیوں کی بنا پر کوالیفائنگ رائونڈ سے گزر رہے ہیں۔ چند ایک کھلاڑیوں کی ناقص کاکرردگی کی بنا پر ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر سوالیہ نشان اٹھنا شروع ہوگئے ہیں ۔ جبکہ کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جنھوںنے اپنی متاثر کن کارکرگیوں کی بنا پر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیابی
حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ کی طرح ان دنوں بائولنگ میں بھی کارکردگی میں عدم تسلسل نظر آرہا ہے ۔محمد عامر جیسے فاسٹ بائولر کو ڈراپ کیے جانے کے امکانات ہیں ۔ تاہم حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے بائولرز کی حیثیت سے ٹیم میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے آغاز میں محض 2 ماہ کا قلیل وقت باقی رہ گیا ہے۔ورلڈکپ کا آغاز مئی کے آخر میں انگلینڈ میں ہوگا۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کا عمل جاری ہے۔ ورلڈکپ کیلئے تین فاسٹ باولرز کو قومی ٹیم کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ورلڈکپ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف کی قومی ٹیم میں جگہ پکی ہوگئی ہے۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کیلئے فاسٹ باولر کی مزید 2 جگہیں باقی ہیں۔اظہر محمود کا کہنقا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس اور محمد حسنین کے درمیان مقابلہ ہے۔ ممکنہ طور پر آسٹریلیا کیخلاف جاری ایک روزہ میچز کی سیریز کے اختتام کے بعد ورلڈکپ کیلئے مکمل قومی ٹیم کا اعلان کر دیا جائے۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔









