Friday November 7, 2025

شین واٹسن نے بھارت جا کر پی ایس ایل کے بار ے میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ بھارتیوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی شین واٹسن نے پاکستانیوں کے دل تو اسی وقت جیت لیے تھے جب وہ پی ایس ایل کھیلنےپاکستان آگئے تھے تاہم اب انھوںنے بھارت جا کر بھی پی ایس ایل کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا ۔ شین واٹسن نے اپنے آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ پی ایس ایل کھیلنے کو ہی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شین واٹسن نے گزشتہ روز

اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ میں آئی پی ایل کھیل رہا ہوں ۔ ایسا کرنا پی ایس ایل کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ واٹسن کے اس بیان کو بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے نا پسندیدگی کی نگا ہ سے دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ واٹسن کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اس وقت بھارت میں ہیں اوروہ صرف آئی پی ایل ہی کے بار ے میں بات کریں۔