Friday November 7, 2025

پہلے انکار پھر اقرار۔۔۔۔۔ شین واٹس پاکستان آنے کے لیے دراصل کیسے رضا مندہوئے تھے؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک محمد ندیم کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل جیتا جسکے بعد انہوں نے کوئٹہ کا رخ کیا جہاں عوام نے پرتپاک استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے مایہ ناز کھلاڑی شین واٹسن کو منانے کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے نجی

ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شین واٹسن کا پاکستان آنے کے حوالے سے ہمیشہ ففٹی ففٹی رہا کہ آؤں گا یا نہیں آؤں گا، شین واٹسن پر ان کی فیملی کی طرف سے پریشر آتا تھا اور جب ہم بات کرتے تھے توو ہ کہتے تھے کہ بیوی منع کر رہی ہے ، بیٹے کی سالگرہ ہے اور ان کے والدین کا بھی ان پر بہت اثرہے۔ندیم عمر نے کہا کہ ہمارا آخری دن تھا اور سب جانے والے تھے تو ہم نے کہا کہ آخری کوشش کر لیتے ہیں تو ہم نے ان کی اہلیہ سے بھی بات کی اور صبح چھ بجے تک منانے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شین واٹسن کو زیادہ پیسے دینے کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی بلکہ ان کا دل ہمیشہ ہی آنے کا کرتا تھا ، ان کے ساتھ ڈیل یہ ہوئی کہ اگلی مرتبہ جو انہیں کنٹریکٹ دیا جائے گا وہ بڑھا کر دیں گے۔ ندیم عمرکا کہناتھا کہ شین واٹسن کو ہم کراچی میں دو تین جگہوں پرلے کر گئے ہیں ،انہیں مزار قائد کے قریب ہمیں سپانسر کرتے ہیں وہ رہتے ہیں ،شین واٹسن کو وہاں بھی لے کر گئے اور اس کے بعد ہم انہیں ڈنر کیلئے بھی باہر لے کر گئے اور بہت انجوائے کیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کا کہناتھا کہ جب ہم راؤنڈ لگا رہے تھے تو عوام ان کا نام لے رہی تھی جبکہ ان کو سیکیورٹی نے منع کیا تھا کہ قریب مت جائیں لیکن وہ گئے اور انہوں نے لوگوں سے ہاتھ بھی ملایا اور باتیں بھی کیں ۔ خیال رہے کہ شین واٹس پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد بھارت میں شروع ہونے والی لیگ میں شمولیت کے لیے بھارت میں ہیں ۔