Friday May 17, 2024

عمر اکمل کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا یا نہیں؟مکی آرتھر نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(نیوزڈیسک) فٹنس ٹیسٹ ایک بار پھر ورلڈکپ کے امیدواروں کا منتظر ہے تاہم 14اپریل کو جانچ کی جائےگی۔ورلڈکپ میں شرکت کے امیدواروں کی فٹنس 14اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرکھی جائے گی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ قومی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید کام کرنا ہوگا، قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی،اس سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے جس میں پاس ہونا ضروری ہے۔چیمپئنز ٹرافی2017ءکے

سکواڈ میں شامل عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے وطن واپس بھجوا دیا تھا، پاور ہٹر کی متلاشی مینجمنٹ اور سلیکٹرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین کو کینگروز سے آزمائشی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل کی فٹنس پر اب بھی شکوک موجود ہیں،آرتھر نے کہا کہ عمراکمل اچھی تیاری کے ساتھ یو اے ای آئے، ڈسپلن کے حوالے سے بھی ان میں تبدیلی آئی ہے،وہ ایک عرصے بعد ٹیم میں شامل ہوئے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمیں ان سے کس طرح کی توقعات ہیں۔یاد رہے کہ میگا ایونٹ سے قبل پاکستان کو میزبان انگلینڈ کیخلاف سیریز بھی کھیلنا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹونٹی5مئی کو کھیلا جائےگا،بعد ازاں 5ون ڈے میچز 8سے 19مئی تک شیڈول ہیں۔ انگلینڈ میں ورلڈ کپ کا آغاز 30مئی کو اوول میں میزبان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ سے ہوگا۔ فٹنس ٹیسٹ ایک بار پھر ورلڈکپ کے امیدواروں کا منتظر ہے تاہم 14اپریل کو جانچ کی جائےگی۔ورلڈکپ میں شرکت کے امیدواروں کی فٹنس 14اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرکھی جائے گی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ قومی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید کام کرنا ہوگا۔

FOLLOW US