Friday May 17, 2024

مسلسل سات چھکے میچ کے دوران ناقابل یقین کارکردگی سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اوورز میں چھ چھکوں کا کارنامہ تو کرکٹ میں کئی بار سرانجام دے دیا گیا ہے ۔ ظاہر ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلسل چھ چھکے لگانا۔ تاہم اب مسلسل سات چھکے لگانےکا منفرد کارنامہ بھی سرانجام دے دیا گیا ہے۔ جسے ایک بھارتی کسان کے بیٹے نے ڈومیسٹک میچ کے دوران سر انجام دیا۔ ایک مارکیٹ میں سیلز مین

میکارینڈ پٹیل نے ایف ڈویڑن ٹائم شیلڈ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں اوور کی تمام گیندوں کو فضائی روٹ سے باؤنڈری کے باہر بھیجنے کے بعد نئے اوور کی پہلی بال پر بھی چھکا لگایا، 23 سالہ بیٹسمین نے26 گیندوں پر 84 کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم ویوا کو مہندرا لاج کیخلاف باآسانی فتح سے ہمکنار کردیا۔میکارینڈ نے کہاکہ مسلسل 4 چھکے لگانے کے بعد ساتھی کرکٹرز اور تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں مزید 2گیندوں کو بھی میدان سے باہر پھینک دیا، اس کے بعد میں مسلسل ساتواں چھکا بھی لگانے میں کامیاب ہوا، منفرد کارنامہ سرانجام دینے پر خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور روی شاستری بھی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

FOLLOW US