Friday May 17, 2024

عثمان شنواری نے نئی تا ریخ رقم کر دی ، وہ اعزاز حاصل کرلیا جو وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں

عثمان شنواری نے نئی تا ریخ رقم کر دی ، وہ اعزاز حاصل کرلیا جو وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جو وسیم اکرم بھی نہ کرسکے تھے۔عثمان شنواری اب تک13ون ڈے میچز میں18.29کی اوسط سے24شکار کرچکے ہیں جو اتنے میچز کے بعد کسی بھی پاکستانی باؤلر کی جانب سے حاصل کردہ دوسری سب سے زیاد ہ وکٹیں ہیں،پاکستان کی جانب سے

اتنے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز گگلی ماسٹر عبدالقادر کے پاس ہے جنہوں نے27وکٹیں لی تھیں،وسیم اکر م نے اپنے پہلے15میچز میں بھی17شکار کیے تھے۔یاد رہے کہ 5ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 267رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ ابوظہبی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا، عثمان بغیر کوئی رنز بنائے عثمان شنواری کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد شان مارش بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ بھی 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،انہیں جنید خان نے آؤٹ کیا ۔ کپتان ایرون فنچ اور پیٹر ہینڈ سکومب نے تیسری وکٹ کے لیے84رنز جوڑے جس کے بعد ہینڈ سکومب 47رنز بنا کر حارث سہیل کی گیند پر بولڈ ہوئے،مارکس سٹوئنس نے فنچ کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے36رنز جوڑے جس کے بعد سٹوئنس10رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے،فنچ اور میکسویل نے پانچویںوکٹ کے لیے48رنز جوڑے جس

کے بعد فنچ90رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے اور مسلسل تین سنچریا ں سکور کرنے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بننے سے محروم رہے،گلین میکسویل نے اپنی18ویں نصف سنچری مکمل کی،وہ ایلکس کیری کے ساتھ ملکرچھٹی وکٹ کے لیے60رنز جوڑنے کے بعد محمد رضوان کی شاندار تھرو کے نتیجے میں71رنز سکورکرکے رن آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 266 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، جنید خان، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ لی۔قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف کے حوالے سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ انہیں بقیہ میچز میں آرام دیا گیا ہے اور انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے، ان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عباس کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے آسٹریلیا کو 5 میچوں کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

FOLLOW US