Friday May 17, 2024

سیریز میں 2-0کےخسارے کے بعد تیسرے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے کیا کارنامہ کر ڈالاشائقین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیاکے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور 268رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح لڑکھڑا گیا ہے۔ نہ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنا کام آیا اور نہ ہی اہم آسٹریلوی بائولر کے میچ سے باہر ہونے کا پاکستان کو کوئی فائدہ ہوا۔ پاکستانی بلے بازوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپر تلے آئوٹ ہوتے چلےجانے کی وہی پرانی

ریت برقرار رکھی ہے اور پہلے تین بلے باز آئوٹ ہوکر پویلین میں واپس جاچکے ہیں۔12ویں اوورز میں گرین شرٹس نے صرف 31کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گنوا دی ہیں۔ شان مسعود، حارث سہیل اور محمد رضوان آسٹریلوی بائولر پیٹ کمنز کا نشانہ بن چکے ہیں۔ امام الحق اور کپتان شعیب ملک وکٹ پرموجود ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہےاور صورتحال کو دیکھ کر لگ گیا ہے کہ آسٹریلیا سیریز جیتنے میںکامیاب ہو جائے گا۔

FOLLOW US