Friday May 17, 2024

تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پا کستان کو حیران کن ہدف دیدیا‎

ابوظہبی: آسٹریلیا نے ٹا س جیت کو پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے پا کستان کو 267رنز کا ہدف دید یا ۔ آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میں بغیر

کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے۔ سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے، سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور کپتان شعیب ملک میچ جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عباس اور فہیم اشرف کی جگہ جنید خان اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم نے بھی دو تبدیلیاں کیں، زخمی جے رچرڈسن اور کولٹر نیل آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے جن کی جگہ پیٹ کمنس اور جیسن بینڈروف کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی ٹیم شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، کپتان شعیب ملک، عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان خان شنواری، جنید خان اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، پیٹ کمنس، نیتھن لیون، ایڈم زمپا اور جیسن بینڈروف پر مشتمل ہے۔

FOLLOW US