Friday May 17, 2024

آسٹریلیا کی پہلے بیٹنگ ، 40اوورز میں کتنے رنز بن چکے کپتان فنچ نے کیا کر ڈالا، جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیاکی بیٹنگ جاری ہے۔اور کینگروز نے چار وکٹوں پر 180رنز بنالیے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی اننگزکے 40اوورز مکمل ہو چکے ہیں۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم عثمان خواجہ بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوگئے۔ 20کے مجموعے پر شون مارش بھی چلتے بنے جس کے بعد ہینڈ کومب نے تیسری وکٹ کی شرکت میں کپتان ایرون فنچ کے ساتھ 84رنز کا اضافہ کیا۔ہینڈز کومب 47رنز بنا کر آئوٹ

ہوئے۔سٹوائنزبھی 10ہی رنز بناسکے۔ تاہم کپتان فنچ 90رنز بنا کر وکٹ پر موجودہیں ۔ اس سے قبل کھیلے گئےدونوں میچوں میں فنچ نے سنچریاں بنائی ہیں۔مکیس ویل 17رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

FOLLOW US