Friday May 17, 2024

آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز بچانے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عباس اور فہیم اشرف کی جگہ جنید خان اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، کپتان شعیب ملک، عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان خان شنواری، جنید خان اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔

FOLLOW US