Friday May 17, 2024

ہم یہاں میچ جیتنے نہیں آئے بلکہ ہم تو ۔۔۔شعیب ملک کے ایک بیان نے پوری قوم کو آگ بگولا کر دیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں ناکامی کے بعد شعیب ملک نے کہا ہے کہ آخری گیند تک مقابلہ مثبت پہلو ہے۔ سیریز جیتنا اصل مقصد نہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا اندازہ کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کے بعد صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ

باؤلرز ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کچھ مثبت پہلو بھی سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک یہ تھا کہ پاکستان نے آخری گیند تک مقابلہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایسے کئی نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جن کو مواقع فراہم کر رہے ہیں اور محمد رضوان کا سنچری سکور کرنا اس مثبت پہلو کی نشاندہی ہے کہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ناکامی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس سیریز کیلئے بہت سے اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جن کی جگہ بعض دوسرے کھلاڑیوں کو آزمائش پر اتارا جا رہا ہے لہٰذا بین الاقوامی کرکٹ میں اس طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے کہا کہ اگر حریف ٹیم کا اوپنر ہی 150سے زیادہ رنزکی اننگز کھیل جائے تو پھر میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ آئندہ میچ میں مزید نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے کیونکہ یہ سیریز جیتنے کا معاملہ نہیں بلکہ اپنے ان کھلاڑیوں کو آزمانا مقصد ہے جو بینچ پر بیٹھے اپنے موقع کے منتظر ہیں کیونکہ اسی طرح اندازہ کرنا ممکن ہوگا کہ ورلڈکپ میں کون سے کھلاڑی ٹیم کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں ۔

FOLLOW US