Friday May 17, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف آ ج کا میچ سیریز بچانے کےلئے ہاتھ پائوں مارنے والی گرین شرٹس بارے اہم رپورٹ

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (آج)بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم کینگروز کو سیریز میں2-0کی برتری حاصل ہے،قومی کر کٹ ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا ،ٹیم انتظامیہ کی جانب سے تیسرے ون ڈے میں جنید خان اور عثمان شنوری کو موقع دئےے جانے کا امکان ہے،متحدہ

عرب امارات میں بھی آسٹریلیا کا ریکارڈ پاکستان کے مقابلے بہتر ہے۔ 14میچوں میں سے آسٹریلیا نے8بار پاکستان کو یواے ای کے میدانوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ون ڈے (آج)بدھ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا،جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہو گا۔5میچوں کی سیریز کے ابتدائی2میچوں میں مہمان کینگروزکے سامنے پاکستانی بولنگ اٹیک بری طرح ناکام رہا اور آسٹریلیا نے ابتدائی دونوں میچوں میں 8،8وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ذرائع کے مطابق تیسرے ون ڈے میں محمد عباس اور یاسر شاہ کو ڈراپ کر کے ڈریسنگ روم میں بیٹھے جنید خان اور عثمان شنوری کو موقع دئےے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف کی پاکستان سے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ آل راونڈر فہیم اشرف کی جگہ پاکستان سے فاسٹ باولر وہاب ریاض کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے فاسٹ باولر جھائے رچرڈسن زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے تھے، ان کی ورلڈکپ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابوظہبی میں ٹریننگ سیشن کیا۔ ٹیم مینجمنٹ اگلے میچز میں بھی مزید تجربات کرنے کی خواہشمند ہے۔گرین شرٹس کے لیے بیٹنگ کا مسئلہ اپنی جگہ لیکن اب تو بولنگ بھی پریشانی کا باعث بن گئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ اگلے مقابلے میں بھی تجربات کرنے کی خواہشمند ہے۔متحدہ عرب امارات میں بھی آسٹریلیا کا ریکارڈ پاکستان کے مقابلے بہتر ہے۔ 14میچوں میں سے آسٹریلیا نے8بار پاکستان کو یواے ای کے میدانوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

FOLLOW US