Thursday May 2, 2024

فنچ ، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وانر تینوں کی شاندار فارم کرکٹ آسٹریلیا نئی مشکل میں پڑ گئی

شارجہ(آئی این پی)آرون فنچ، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی عمدہ فارم نے آسٹریلوی سلیکٹرز کو نئی مشکل میں ڈال دیا۔فنچ اور عثمان نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 193رنز کی اوپننگ شراکت بنائی، اسی روز ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 53 بالز پر 85 رنز کی اننگز کھیل کر صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اگرچہ وہ اس وقت بال ٹیمپرنگ کیس میں پابندی کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں تاہم ورلڈ کپ کیلیے ان کی اسٹیون اسمتھ سمیت واپسی متوقع ہے۔ایسی صورت میں تین ان فارم ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو ایڈجسٹ کرنا سلیکٹرز کیلیے چیلنج ہوگا۔

FOLLOW US