Thursday May 2, 2024

تیسرے میچ میں 45رنز سے شکست سیریز ہاتھ سے نکل ہی گئی

جوہانسبرگ(آئی این پی) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 45رنز سے شکست دے کر سیریز میں 3-0سے وائٹ واش کر دیا، بارش کے باعث سری لنکا کو فتح کیلئے 17اوورز میں 183رنز کا ہدف دیا، مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 16ویں اوور میں 137رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ڈکویلا اور ایسورو کے سوا سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز بالرز کا مقابلہ نہ کر سکا، ڈکویلا 38اور ایسورو 36رنز بنا کر آٹ ہوئے، 8کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے

، پریٹوریس نے 77، ریزا ہینڈرکس نے 66رنز کی اننگز کھیل کر اور فیلک وایو نے 4وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پریٹوریس میچ اور ہینڈرکس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 198رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ایڈن مرکرم 15رنز بنا کر آٹ ہوئے، ہینڈرکس اور ڈین پریٹوریس نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بنا دیا، ہینڈرکس 66رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن پریٹوریس ڈٹے رہے اور 77رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کپتان جے پی ڈومینی 34رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے، سرنگا لکمل اور وانڈرسے نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں سری لنکن ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 11.1اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 111رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش تھمی تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت سری لنکا کو فتح کیلئے 17اوورز میں 183رنز کا ہدف ملا، سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.4اوورز میں 137رنز بنا کر آوئٹ ہو گئی، نیروشن ڈکویلا 38رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایسورو اودانا نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپنایا لیکن 4چھکوں کی مدد سے 36رنز بنا کر آٹ ہو گئے، 8کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، دھنن جایا ڈی سلوا 8، فرننڈو اور مینڈس ایک، ایک، اینجلو پریرا 15، تھسارا پریرا 8، اکیلا دانن جایا 9، مالنگا اور لکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، فیلک وایو نے 4 جونیئر ڈیلا اور سیپاملا نے 2، 2اور پریٹوریس نے ایک وکٹ لی۔

FOLLOW US