Thursday May 2, 2024

”اب آئیگا کر کٹ دیکھنے کا مزہ ،،،میں واپس آ رہا ہوں۔۔۔“ محمد آصف نے شاندار اعلان کر کے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد آصف سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا بھگتنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی بھی دکھا چکے ہیں اور ان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ وہ بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جلوہ گر ہوں۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ پی ایس ایل سیزن فور کیلئے لاہور

قلندرز کا حصہ بنے تو محمد آصف کے مداحوں کی ناصرف امیدیں روشن ہو گئیں بلکہ ان کے حق میں آوازیں بھی بلند کی جانے لگیں اور اب محمد آصف نے خود بھی شاندار اعلان کر کے اپنے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے اگلے سیزن تک خود کو فٹ کرنے کیلئے پریکٹس شروع کر دی ہے۔ میں نے اس سال پی ایس ایل کو پوری توجہ کیساتھ دیکھا ہے اور امید کرتا ہوں کہ اگلے سیزن میں اس کا حصہ بنوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باؤلرز کی تعداد میں تو اضافہ ہوا ہے مگر باؤلنگ کا معیار گر گیا ہے اور آپ کو ٹیسٹ میچز جیتنے کیلئے کم از کم 50 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ چاہئے ہوتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان باؤلرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں شامل نہ کریں۔محمد آصف نے کہا کہ کرکٹ بہت مشکل ہو گئی ہے کہ کیونکہ اب تک صرف اور صرف بلے بازوں کی سہولت کیلئے ہی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹی باؤنڈریز نے کرکٹ کو بیس بال جیسا بنا دیا ہے کیونکہ بلے باز اب ہر گیند کو ہی باؤنڈری کے باہر پھینکنا چاہتا ہے۔

FOLLOW US