Thursday May 2, 2024

انڈین پریمئر لیگ کا بھیانک اور غلیظ چہرہ پوری دنیانے دیکھ لیا ایشون نے لاکھوں تماشائیوں کے سامنے میچ کے دوران ایسی گری ہوئی حرکت کر ڈالی کہ پوری دنیا میں تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا

موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیابھر کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھلانے کےلئے لاکھوں ڈالر میں خرید کر بھارت اپنی معاشی برتری ثابت کرنے کی تگ و دو میں تو لگا رہتا ہے لیکن جب معاملات اخلاقیات اور اعلیٰ ظرفی کی جانب بڑھتے ہیں تو بھارت کا بھیانک چہرہ اور دیوالیہ پن کھل کر پوری دنیا کے سامنے آجا تا ہے۔ انڈین پریمئیرلیگ ایک اور شرمناک اور بھیانک

واقعے سے داغدار ہو گئی ہے۔ اور سپن بائولر روی چندن ایشون نے دوران میچ ایسی حرکت کر ڈالی کہ خود بھارتی شائقین کرکٹ نے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بناناشروع کردیا۔بھارتی آف سپنرروی چندرن ایشون کی میچ کے دوران کی گئی ’ مین کیڈ‘ حرکت کو انتہائی گھٹیا قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوورز کے دوران 1 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا چکی تھی۔روی چندرن ایشون اپنا آخری اوور کرانے آئے تو پانچویں گیند کرانے کیلئے جیسے ہی وکٹیں کراس کیں، جوز بٹلر بھی کریز سے نکل گئے مگر ایشون نے گیند پھینکنے کی بجائے انکے کریز سے باہر نکلنے کا انتظار کرنے کے بعد انہیں رن آؤٹ کر دیا

FOLLOW US