Thursday May 2, 2024

سیریز میں 2-0کی برتری کے باوجو د آسٹریلیا کو شدید جھٹکا لگ گیا پاکستانی شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر آگئی

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف ابتدائی دونوں ون ڈے جیتنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کو شدید دھچکا لگ گیا ہے ۔ انتہائی اہم کھلاڑی دوسرے ون ڈے میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سےسیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی ورلڈ کپ میں بھی شمولیت کے حوالے سے خدشات سامنے آگئے ہیں۔ ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بائولر جائی

رچررڈسن پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روز میچ کے دوران گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث ان کا کندھا اتر گیا تھا ۔شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں رچرڈسن نے پانچ اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں تاہم میچ کے 11ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بری طرح گر گئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ باؤلر کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رچرڈسن کا کندھا اتر گیا ہے اور وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔بورڈ نے بتایا کہ 22سالہ فاسٹ باؤلر پیر کو پرتھ لوٹیں گے اور وہاں طبی معائنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہو گا کہ ان کی انجری کس حد تک سنگین نوعیت کی ہے۔آسٹریلین اسپنر نیتھن لایون نے رچرڈسن کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر بہت اچھی فارم میں تھے اور اور انجری کی وجہ سے وہ بہت زیادہ مایوس ہیں۔اس انجری کے باعث رچرڈسن کی رواں سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور اگر وہ عالمی کپ میں شرکت نہیں کر پاتے تو یہ دفاعی چمپئن آسٹریلیا کیلئے بہت بڑا دھچکا ہو گا۔واضح رہے کہ تجربہ آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ بھی انجری کا شکار ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت تاحال مشکوک ہے۔

FOLLOW US