Thursday May 2, 2024

پی ایس ایل فور کھیلنے والے مایہ ناز آسٹریلوی کھلاڑی نے خیبر پختونخوا میں شادی کر لی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہرہ آفاق کرکٹر نے خیبر پختونخوا میں شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد خان گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے شہر مرغوز میں رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ

میں شادی کر لی ہے۔پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد خان گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے شہر مرغوز میں رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھ گئے۔ فواد خان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ سے ہی ہے، تاہم کچھ برس قبل وہ آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے۔ فواد خان نے آسٹریلوی شہریت اختیار کر لی تھی، اور اب وہ آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلتے ہیں۔تاہم رواں برس فواد خان پاکستان کیلئے اس وقت نمائندگی کرنے کا موقع ملا جب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں انہیں شامل کیا گیا ہے۔ فواد خان نے پی ایس ایل 4 کے دوران متاثر کن کارکردگی سے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ اب پاکستان سپر لیگ 4 ختم ہونے کے بعد فواد خان نے خیبرپختونخواہ میں اپنے آبائی علاقے میں شادی کر لی ہے۔ فواد خان کی شادی میں اپسیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

FOLLOW US