Friday May 3, 2024

الوداع کرکٹ ، سری لنکاکی شان سمجھے جانے والے فاسٹ بائولر ملنگا کا حیران کن اعلان

کولمبو(آئی این پی)سری لنکا کے اسپیڈ اسٹار لسیتھ مالنگا نے آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ کے بعد کھیل کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا۔ لسیتھ مالنگا نے آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کھیل کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا۔ 35سالہ فاسٹ بولر نے یہ اعلان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں

دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد کیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے بعد وہ ایک روزہ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔مالنگا نے کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ تک کھیلنا چاہتا ہوں، اس کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کردوں گا۔

FOLLOW US