Friday May 17, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ون ڈے کا بھی نتیجہ سامنے آگیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 285رنز کا 48ویں اوور میں ہی تعاقب کر لیا ۔جبکہ اسے صرف دو ہی وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ آئوٹ ہونے والے بلے بازوں میں 88رنز بنانے والے عثمان خواجہ اور 19رنز بنانے والے گلین میکس شامل تھے

۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے چھ چھکوں اور 11چوکوں کی مدد سے 155رنز کی انتہائی دلکش اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے۔ جبکہ شان مارش 11رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ لینے والے واحد بائولر یاسر شاہ تھے ۔ جبکہ دوسری وکٹ رن آئوٹ کے زمرے میں آئی۔

FOLLOW US