Thursday January 23, 2025

فوری طور پر پاکستان واپس چلے جائو کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران ہی اہم کرکٹر کو حکم دے ڈالا شائقین ہکا بکا رہ گئے

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آل ارئونڈ کرکٹر فہیم اشرف کے آسٹریلیاکے خلاف باقی ماندہ سیریز سے ڈراپ کیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل رائونڈ کرکٹر فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باقی میچز میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فہیم اشرف پیر کے روز پاکستان واپس آجائیں گے۔ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کو آرام دینےکی غرض سے

یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا کیونکہ پانچ فاسٹ باؤلر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان،محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پہلے ہی اپنے اہم ترین کھلاڑیوں مستقل کپتان سرفراز احمد،فخر زمان،بابر اعظم، حسن علی اور شاداب خان کو آرام دیا ہوا ہے جب کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔

FOLLOW US