Thursday January 23, 2025

آسٹریلوی کپتان چھا گئے مسلسل دوسرے ون ڈے میں ایسی کارکردگی کہ پاکستانی بائولر بے بس ہو کر رہ گئے

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ایک بار پھر سنچری داغ ڈالی ہے۔ سیریز میں یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے۔ایرون فنچ نے دوسرے میچ میں بھی انتہائی پر اعتماد طریقے سے پاکستانی بالروں کا مقابلہ کیا اور وکٹ کی چاروں جانب سٹروک کھیلے۔ انھوںنے چار چھکوں اور نوچوکوں کی مدد سے صرف 99گیندوں پر سنچری بنائی

۔یہ ان کے ون ڈے کیرئیر کی تیرہویں سنچری ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 285رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 35اوورز میں بغیر کسی نقصا ن کے 204رنز بنالیے ہیں۔ عثمان خواجہ بھی 86رنز بنائے ہیں ۔ عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف حالیہ سیریز میں بھی دو سنچریاں بنائیں جبکہ ایک میچ میں وہ 91رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔

FOLLOW US