Friday May 17, 2024

پاکستان کے خلاف دوسرے میچ کے دوران آسٹریلیا کو شدید دھچکا لگ گیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران ہی آسٹریلیا کو شدید جھٹکا لگ گیا ہے ۔ ابھرتا ہوا نوجوان آسٹریلوی بائوہلر میچ کے دوران شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پاکستا ن کے خلاف دوسر ے ون ڈے کے دوران 11ویں اوور کی پانچویں وکٹ پر22سالہ رچرڈسن نے مڈ وکٹ باؤنڈری پر چوکا روکنے کی کوشش کی تاہم ان کا کندھا زور

سے زمین سے ٹکرایا جس کے فوری بعد انہوں نے ڈریسنگ روم کی جانب مدد کا اشارہ کیا اور ٹیم ڈاکٹر انہیں میدان سے باہر لے گئے ۔رچرڈ سن اب دوسرے ون ڈے میں مزید کوئی حصہ نہیں لیں گے اور آسٹریلوی ٹیم کے لیے فکر مندی کا مقام یہ ہے کہ رچرڈسن کی انجری کتنی سنجیدہ نوعیت کی ہے کیوں کہ ورلڈ کپ اب صرف2ماہ دور ہے اور وہ حالیہ کچھ عرصے میں آسٹریلیا کے کامیاب ترین باؤلر ثابت ہوئے ہیں ۔جائی رچرڈسن اس میچ میں آسٹریلیا کے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے اور اپنے5اوورز میںمحض16رنز دے کر2وکٹیں حاصل کیں،ان کی جگہ کپتان ایرون فنچ نے باؤلنگ کرتے ہوئے حارث سہیل کی وکٹ حاصل کی،انہوں نے بھارت کے خلاف آخر ی تین ون ڈے میچز میں بھی8وکٹیں حاصل کی تھیں،رچرڈسن اب تک12ون ڈے میچز میں26.33کی اوسط سے24وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔

FOLLOW US