Friday May 17, 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی مالا مال ہو گئے حکومت نے فاتح ٹیم کو کتنی بڑی رقم دے ڈالا جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

کوئٹہ (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ٹرافی کے ہمراہ سنیچر کی رات کراچی سے کوئٹہ پہنچے تو کوئٹہ ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاتح کھلاڑیوں کو ایئر پورٹ سے کوئٹہ چھانی میں پولو گراؤنڈ لے جایا گیا۔پولو گراؤنڈ میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے

اعزاز میں استقبالیے اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر یوم پاکستان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کی خوشی میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا جبکہ گل پانڑہ اور دیگر گلوکاروں نے نغمے بھی پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہماے نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور اگر انھیں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔وزیر اعلی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کی مزید نمائندگی ہو گی۔جام کمال خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی جانب سے کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعلی نے اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے لیے گیارہ ملین روپے کی انعامی رقم کا چیک ٹیم کے کیپتان سرفراز احمد کو پیش کیا۔اس سے قبل ایئر پورٹ پہنچنے پر سرفراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ جیت کی خوشی منانے آئے ہیں۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ میچ ملک کے ہر شہر میں کھیلے جائیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ اپنے ملک میں کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ان کا خواب تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ ککی ٹرافی جیت کر کوئٹہ آئیں آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

FOLLOW US