Friday May 17, 2024

محمد رضوان نے کمال ہی کر ڈالا پاکستان نے کتنے رنز بنا ڈالے شارجہ کے میدان سے بڑی خبر

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد سنبھل گئی اور 46اوورز میں پانچ وکٹوں پر 246رنز بنالیے گئے هہیں۔شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں صرف 112رنز پر ابتدائی چا ر وکٹیں گر جانے کے بعد کپتان شعیب ملک اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انتہائی شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ پر 127رنز کی پارٹنر شپ بنائی ۔ محمد رضوان نے اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل کی ۔ شعیب ملک 60رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے 34شان مسعود نے 19عمراکمل نے 16رنز بنائے جبکہ امام الحق پانچویں ہی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔

FOLLOW US