Friday May 17, 2024

آسٹریلیا کیخلاف آج دوسرا ایک روزہ میچ۔۔ محمد عامر محمد عباس کی جگہ 2نوجوان باوٴلرز کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر غور

شارجہ (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائےگا ،محمد عامر کی بجائے عثمان شنواری کو کھلائے جانےکا امکان جبکہ نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین بھی قابل غورہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا تو پاکستانی ٹیم کامیابی

کیلئے اپنے قائم مقام کپتان شعیب ملک پر بہت زیادہ بھروسہ کرے گی جن کی کپتانی کے ساتھ بیٹنگ بھی توجہ کا مرکز ہو گی ،پاکستانی سکواڈ میں سعد علی،عابد علی اور محمد حسنین جیسے نوجوان موجود ہیں جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی نہیں کی اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ان میں سے ہر ایک کی آزمائش کی جا سکتی ہے لیکن آج محمد عباس کی جگہ محمد حسنین کو چانس ملنے کا قوی امکان ہے جبکہ غیر موثر دکھائی دینے والے پیسر محمد عامر کے بجائے عثمان شنواری میدان سنبھال سکتے ہیں کیونکہ پہلے میچ میں بالنگ کا شعبہ قطعی غیر متاثر کن دکھائی دیا۔یاسر شاہ کی ٹیم میں موجودگی کچھ زیادہ مددگار نہیں رہی لہٰذا ان کی جگہ ایک بیٹسمین کا اضافہ کر کے شعیب ملک اور حارث سہیل سے بالنگ کے شعبے میں کام لیا جا سکتا ہے۔2015ءمیں ورلڈ کپ سمیت لگاتار 9 کامیابیاں حاصل کرنےوالی آسٹریلین ٹیم اسکے بعدکسی سیریز میں پانچ لگاتار میچوں میں نہیں جیت سکی جبکہ پاکستان نے بھی مئی 1990ءکے آسٹریلیشیا کپ فائنل کے بعد شارجہ میں آسٹریلیا کیخلاف کوئی ون ڈے نہیں جیتا ہے بلکہ اس حقیقت کو بھی پیش نظر رکھا جائے کہ آسٹریلین سائیڈ 1998ءمیں شارجہ

کرکٹ سٹیڈیم پر بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کسی بھی ٹیم کیخلاف ناکامی کا شکار نہیں ہوئی اور اس اعتبار سے شعیب ملک کی پاکستانی ٹیم طویل عرصے کے بعد ریکارڈز میں تبدیلی لا سکتی ہے۔آسٹریلیا کے برعکس پاکستانی ٹیم کیلئے کمبی نیشن کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اسکے ریگولر کپتان سرفراز احمد سمیت چھ اہم کھلاڑی اس سیریز کیلئے دستیاب نہیں جبکہ محمد حفیظ بھی انجری کی وجہ سے کھیلنے

FOLLOW US