Thursday January 23, 2025

بھارت نے عمر اکمل کے حوالے سے سنگین تحفظات ظاہر کردیے آئی سی سی نے بھی بھارتی اعتراض پر بڑا قدم اٹھا لیا

دبئی(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں عمر اکمل کی شمولیت پر آئی سی سی نے بھارتی اعتراضات مسترد کردئیے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت پر آئی سی سی نے بھارتی تحفظات مسترد کرتے ہوئے عمر اکمل کو کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق عمر اکمل کے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں کوئی پابندی نہیں ہے،

فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں جب تک عمر اکمل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمر اکمل کے خلاف ورلڈ کپ کے دوران فکسنگ کی پیش کش کے بیان کی تحقیقات جاری ہیں لیکن ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ، انہیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 22 مارچ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیسٹ بیٹسمین نے آئی سی سی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا تھا تاہم بین الاقوامی ادارہ عمر اکمل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوا، آئی سی سی معاملے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔عمر اکمل نے انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ ورلڈ کپ 2015 میں انھیں میچ کے دوران 2 گیندیں چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ ڈالرز کی پیش کش ہوئی تھی جسے انھوں نے مسترد کر دیا تھا۔خیال رہے کہ عمر اکمل پہلے ہی پاکستان ٹیم سے باہر تھے جس کا سبب ڈسپلن اور خراب فارم تھی، موجودہ تحقیقات کے بعد ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔

FOLLOW US