Thursday November 6, 2025

پہلا ون ڈے میچ حارث سہیل کی شاندار سنچری پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹارگٹ دے ڈالا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے خلا ف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ مکمل ہو گئی ہے اور پاکستان نے آسٹریلیا کو مقررہ پچاس اوورز میں وکٹوں پر 281 رنز کا ٹارگٹ دیاہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نےشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی ۔ یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی پہلی سنچری ہے۔وہ 102رنز بنا کر ناٹ آئو ٹ رہے ۔ پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ عمر اکمل نے 49جبکہ شان مسعود نے 40رنز کی اننگزکھیلی۔ جبکہ اوپنر امام الحق صرف 17رنز بناسکے۔ آخرہ اوورزمیں عماد وسیم نے بھی تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 13گیندوں پر 28* رنز بنائے۔