Thursday November 6, 2025

عظیم کرکٹر وسیم اکرم کا پی ایس ایل فور کے حوالے سےاہم بیان جاری

کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کامیاب ایونٹ ثابت ہوا ہے، شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم آکر ایونٹ کو چار چاند لگائے،بہترین ایونٹ کی بہترین ٹیم نے ٹائٹل جیتا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سابق کپتان وسیم اکرم پی آئی اے ٹاون شپ میں پودا لگا کر

شجر کاری مہم کا حصہ بنے ، انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔اس موقع پر پی آئی سے اے کے چیئرمین وسی ای اوائیر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وزیرا عظم کے اعلان کے بعد عوام میںآگہی آرہی ہے کہ شجری کاری کتنی ضروری ہے۔