Thursday November 6, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم صرف براوو کے گانے کی وجہ سے جیتی تھی کیونکہ چیمپئین ٹیم کے مالک کے انکشاف نے ہر ایک کو چونکا کر رکھ ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کا میلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوٹ لیا اور فائنل میں پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ تاہم اب فائنل میچ سے جڑے کچھ دلچسپ اور حیران کن انکشافات ہورہے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی کے پیچھے آل رائونڈر ڈوائن براوو کا گانا ہی تھا۔یہ بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک جاوید عمر نے کہی ۔ انھوںنے

ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈی جے براوو کا گانا بہت مقبول ہوا اور جنہیں انگریزی نہیں آتی وہ بھی اسے گا رہے ہیں۔ ویسٹ انڈین سٹار نے مجھ سے ایک بات کہی تھی کہ میں جس ٹیم کیلئے میں گانا گاتا ہوں وہ جیت جاتی ہے، شروع میں ان سے پرفارمنس نہیں ہو رہی تھی تو وہ اور ہم بہت گھبرائے ہوئے تھے، ایسے میں براوو کا ہمیشہ یہی کہنا ہوتاکہ یہ گانا تمہیں جتوائے گا۔ پی ایس ایل کے دوران ڈی جے براوو کا گانا بہت مشہور ہوا اور انہوں نے مجھے کہا تھا کہ میں جس ٹیم کیلئے گانا گاتا ہوں وہ جیت جاتی ہے۔