Wednesday January 22, 2025

ڈی جے برا ئو و نے پی ایس ایل بارے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جا ن کر بھا رتیو ں کو آگ لگ جا ئیگی

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم رکن اور سابق ویسٹ انڈین اسٹار آل راؤنڈر ڈی جے براؤو نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو پیغام میں ڈوین براؤو کو اپنا وہ گانا گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے گایا تھا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کوئٹہ کی ٹیم میں خود کو شامل

کئے جانے پر مینٹور اور ویسٹ انڈیز کے لیونگ لیجنڈ سر ویوین رچرڈز کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘عظیم کپتان’ قرار دیا اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اچھے ثابت ہوں گے۔اس کے علاوہ براؤو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کو حقیقی چیمپیئن قرار دیتے ہوئے سیلوٹ کیا اور رابطے میں رہنے کو کہا۔ویڈیو کے اختتام میں انہوں نے نوجوان ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کو بھی لیجنڈ کا خطاب دے دی

FOLLOW US