Thursday November 6, 2025

پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے ہی آسٹریلیا کو شدید جھٹکا لگ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ہی ™ٹیم آسٹریلیا کو شدید جھٹکا لگ گیا ہے ۔ اہم کھلاڑی کو فٹنس مسائل کے باعث پہلے ون ڈے سے باہر کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز گلین میکس ویل بیماری کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے۔ اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ ان کی جان نیتھن لیون ٹیم کا حصہ ہوںگے۔ قومی

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے یو اے ای پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا.چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سیریز کے لئے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا۔ کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، فخرزمان فاسٹ بولر حسن علی اور آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری شعیب ملک سنبھالیں گے، پی ایس ایل کے سپیڈ سٹار محمد حسنین ٹیم میں شامل ہیں۔ عمراکمل، محمد عباس اور محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس بار ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر عابد علی اورسعد علی کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر ورلڈکپ سے قبل ہونے والی اہم سیریز میں مستقل کپتان اور کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے پرحیران ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔