Thursday November 6, 2025

پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے والی سابق مس ورلڈ ایرن ہالینڈ کے بارے میں بڑی خبر

پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے والی سابق مس ورلڈ ایرن ہالینڈ کے بارے میں بڑی خبر

کراچی (آئی این پی)مس ورلڈ آسٹریلیا ایرن ہالینڈ خوشگوار یادوں کے ساتھ اپنے وطن روانہ ہوگئیں، وہ پاکستان کی میزبانی سے خوش ہوگئیں۔ سرویوین رچرڈز بھی پاکستانی شائقین کے مداح بن گئے۔پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں شامل مس ورلڈ آسٹریلیا ایرین ہالینڈ بھی پاکستان کی میزبانی سے خوش ہوئی ہیں۔انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام لکھا کہ پی ایس ایل میں کمنٹری یادگار تجربہ رہا جس پر پی سی بی کی مشکور ہوں۔

انھوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے مداحوں کے جذبے کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھرپور سپورٹ کرنے پرکوئٹہ کے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور خاص طور پرکراچی کے شائقین کا بھی مشکورہوں جنہوں نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آکر حوصلہ بڑھایا۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سابق اسپینش فٹبالر کارلس پیول سے ملاقات کرکے انھیں زلمی کی شرٹ بھی پیش کی۔