Thursday January 23, 2025

تم نہ کھیلنا پاکستان سے پھر دیکھنا ہم کیا کرتے ہیں آئی سی سی نے بھارت کو خبردار کر دیا

تم نہ کھیلنا پاکستان سے پھر دیکھنا ہم کیا کرتے ہیں آئی سی سی نے بھارت کو خبردار کر دیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اعلان کیاہے کہ پاک بھارت میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو گا ۔ اور اس حوالے سے کوئی بھی خطرہ موجود نہیں ہے۔ آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہا ہے کہ 16جون کو مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں طے شدہ شیڈول کے تحت آمنے سامنے ہوں گی۔ اس بارے میں کوئی بھی کنفیوژن نہیں ہے۔

دونوں ملک آئی سی سی کے شیڈول کو لے کر کھیلنے کے پابندہیں اگر کوئی بھی ٹیم کسی دوسری ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے منع کرے گی تو اس کے سارے پوائنٹس دوسری ٹیم کو ایورڈ کردیے جائیں گے۔یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے اور دیگر ملکوں کے ذریعہ بھی پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔

FOLLOW US