Monday January 20, 2025

”پاکستانیو! میں واپس آؤں گا اور۔۔۔“ ڈیرین سیمی نے جانے سے پہلے شاندار بیان دے کر پاکستانیوں کے دل لوٹ لئے

”پاکستانیو! میں واپس آؤں گا اور۔۔۔“ ڈیرین سیمی نے جانے سے پہلے شاندار بیان دے کر پاکستانیوں کے دل لوٹ لئے

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا جس پر ڈیرین سیمی دلبرداشتہ تو ضرور ہیں مگر انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کا اعلان کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں

ڈیرین سیمی نے کہا کہ ”پاکستان!!! میں واپس آؤں گا۔ آپ کے پیار اور حمایت کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ کراچی بہت ہی زیادہ پرجوش تھا اور ان تمام شہروں میں سے ایک بہترین شہر ہے جہاں میں آ ج تک کرکٹ کھیلا۔ واقعی یہ جگہ کرکٹ کھیلنے کیلئے بہت شاندار ہے۔“ واضح رہے کہ ڈیرین سیمی ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں جنہوں نے اس وقت پاکستان آنے کی حامی بھری جب کوئی بھی آنے کو تیار نہیں تھا اور یہی نہیں بلکہ اپنے ہم وطن اور ٹیم میں شامل دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان آنے پر رضامند کرنے کیلئے کردار ادا کیا جس کے باعث پاکستانی عوام ان کیلئے خاص محبت رکھتے ہیں۔

FOLLOW US