Thursday February 27, 2025

فائنل میچ میں امام الحق کی ایسی حرکت کہ پاکستانیو ں کا سر شرم سے جھک گیا

فائنل میچ میں امام الحق کی ایسی حرکت کہ پاکستانیو ں کا سر شرم سے جھک گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فور کا تاج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سر پر سج گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کرکٹ کھیلنے کے بعد آخر کار صلہ پا لیا ہےاور پشاور زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے ڈالی۔ تاہم میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آگیا جس سے یقینی طور پر شائقین کرکٹ کو شدید مایوسی ہوئی ہوگی۔امام الحق اگرچہ اپنی کارکردگی سے تو ہر ایک کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن فائنل میچ میں انھوںنے ایک ایسی حرکت کرڈالی جس سے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھک گیا ۔

امام الحق نے رن آئوٹ ہونے والے شین واٹسن کو نازیباانداز میں اشارہ کرکے گرائونڈ چھوڑنے کو کہا۔ یہ حرکت کسی بھی طرح مناسب نہیں تھی۔ ایک تو شین واٹسن نے ایک ایسے وقت میں پاکستان آکر کرکٹ کھیلی جب ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششوں میں کوئی خاطرخواہ کامیابی نہیں مل رہی۔ دوسرا شین واٹسن ایک سینئر کرکٹر ہیں اور امام الحق جیسے جونئیرکھلاڑیوں کو کسی بھی طرح سینئر اور ورلڈ کلاس کھلاڑیوں سے بد سلوکی زیب نہیں دیتی