Thursday January 23, 2025

”آج ٹرافی تم اٹھا لو، کل ہم اٹھائیں گے“

”آج ٹرافی تم اٹھا لو، کل ہم اٹھائیں گے“

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی ٹرافی کراچی پہنچ گئی ہے جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹوشوٹ کروایا اور پھر پریس کانفرنس میں اپنی اپنی جیت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ٹرافی نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچی تو سرفراز احمد اور ڈیرین سیمی کو فوٹوشوٹ اور پریس کانفرنس کی غرض سے بلایا گیا جس دوران دونوں کپتانوں کے درمیان انتہائی دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ڈیرن سیمی نے سرفراز احمد سے ازراہ مذاق کہا کہ سرفراز آج آپ پہلے ٹرافی اٹھالیں، میں کل اٹھالوں گا جس پر سرفراز احمد نے بھی برجستہ جواب دیا کہ آج میں اٹھاؤں گا اور کل بھی ٹرافی ہم ہی اٹھائیں گے۔

FOLLOW US