Thursday January 23, 2025

پی ایس ایل 4 کا فا ئنل : بڑے ٹاکڑے سےعین ایک روزقبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد کی خفیہ کوششیں شروع ۔۔۔۔ ایک انکشاف نے کھیل کے میدانوں میں ہلچل مچا دی

پی ایس ایل 4 کا فا ئنل : بڑے ٹاکڑے سےعین ایک روزقبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد کی خفیہ کوششیں شروع ۔۔۔۔ ایک انکشاف نے کھیل کے میدانوں میں ہلچل مچا دی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فائنل کے قبل سرفراز احمد نے بڑا انکشاف کیا ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ میں خود 2 دن سے کوشش کررہا ہوں مگر فائنل کے ٹکٹ کا انتظام نہیں ہو رہا، پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فور کا بخار اپنے عروج پر ہے، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے،

کپتان سرفراز احمد پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 2دن ہوگئے ٹکٹ کا انتظام نہیں ہو رہا،اب تو بورڈ والے بھی فون نہیں اٹھا رہے، انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ کوئٹہ چوکرز ہیں، اس بار پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، چوکر کا ٹیگ لگانے کی جو کوشش کی جارہی ہے اسے غلط ثابت کر دیں گے، سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ شین واٹسن سے میچ وننگ پرفارمنس کی امید ہے،جب وہ کھڑے ہوتے ہیں تو اکیلے ہی میچ جتوا دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا جوش ثابت کرتا ہے کہ اب پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہونا چاہیے،پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، سیمی نے کہا فائنل میں اچھا مقابلہ ہوگا جبکہ سرفراز کا کہنا تھا کہ فائنل میں جیتنےکی پوری کوشش کریں گے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپنےٹیم ممبرز کو لیڈر بننے کے لیےحوصلہ دیتا ہوں، پی ایس ایل کے ہر میچ میں بھرپور مقابلہ کیا، اس دوران دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلے دیکھنے کو ملے، ڈیرن سیمی کا کہنا تھا پشاور زلمی

کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شین واٹسن تجربہ کار بیٹسمین ہیں، اپنی فارم انجوائے کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں بولنگ کی کوالٹی بہترین ہے۔

FOLLOW US