Thursday January 23, 2025

شین واٹسن نے پا ک آسٹر یلیا سیر یز سے قبل کس پا کستانی کھلا ڑی سے کینگروز کو خبردار کردیا

شین واٹسن نے پا ک آسٹر یلیا سیر یز سے قبل کس پا کستانی کھلا ڑی سے کینگروز کو خبردار کردیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں اپنی لاجواب کارکردگی کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے والے آسٹریلیا کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان کو آسٹریلیا کے لئے مشکل حریف قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں کچھ بہت ہی

اچھے فاسٹ بولرز شامل ہیں جن میں سے خصوصاً محمد حسنین کی بات کرنا چاہوں گا۔اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم میٹ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے اس عمر میں ایسی رفتار کے ساتھ ایسا کنٹرول نہیں دیکھا۔واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ محمد حسنین کینگروز کو بہت پریشان کریں گے، آسٹریلیا کو اچھا کھیل پیش کرنے کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔انہوں نے عمر اکمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں اور پاکستانی اسکواڈ میں ان کی واپسی خوش آئند ہے۔واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی۔

FOLLOW US