نیوزی لینڈپر انٹرنیشنل کرکٹ کی پابندی دھماکے دا ر خبر
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ پر پابندی لگانی چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شریں مزاری نے لکھا کہ فی الحال آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا ایک سفید فام شخص ہے ، بنگلہ دیش کی ٹیم مسجد سے نکلنے میں کامیاب ہو گئی ، آئی سی سی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے بلکہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ پر پابندی لگانی چاہیے ۔









