Thursday January 23, 2025

مسا جد پر دہشتگر د کا حملہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بول اٹھے

مسا جد پر دہشتگر د کا حملہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بول اٹھے

آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے المناک واقعے پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی بول اٹھے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف حالیہ دورے میں اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے کینگروز کو ون ڈے سیریز جتوانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے عثمان خواجہ نے بھی شدید دکھ اور افسوس کا اظہار

کیا ہے۔انہوں نے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے، ذیل میں ان کا ٹویٹ ملاحظہ کریں۔واضح رہے آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 49 افراد شہید ہوئے۔دنیا بھر سے اس دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت جاری ہے اور ہر مکتبہ فکر کا شخص اس المناک اور دل دہلا دینے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔

FOLLOW US