پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہائی سکورنگ میچ کا نتیجہ آگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے ایلیمنٹری میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48رنز سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 214رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے 74جبکہ امام الحق نے 58رنز بنائے۔ پولارڈ 37جبکہ کپتان ڈیرن سیمی 30*رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد کی ٹیم نو وکٹوں پر 166رنز پر محدود رہی ۔ یونائیٹڈ کی جانب سےوالٹن نے 48جبکہ فہیم اشرف نے 31رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیل پورٹ نے بھی 28رنز بنائے۔ حسن علی اور کرس جورڈن نے تین تین کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔ کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پاکستان سپرلیگ کا فائنل اتو ار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاو ر زلمی کے مابین کھیلا جائے گا ۔