Thursday November 6, 2025

پشاور زلمی نے اسلام آباد کےلئے مصیبت کھڑی کر دی اتنا بڑا ٹارگٹ کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پشاور زلمی نے اسلام آباد کےلئے مصیبت کھڑی کر دی اتنا بڑا ٹارگٹ کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فور کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈز کے خلاف ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 215رنز بنائے هہیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے صرف43گیندوں پر 74رنز بنائے۔ جبکہ امام الحق نے 58رنز اور کیرن پولارڈ نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ڈیرن سیمی نے بھی 30رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔ آج شکست کھانے والی ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد نے کراچی کنگز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیاتھا۔